پیرمحل ، ہاؤسنگ کالونی میں دن دیہاڑے پانچ مسلح افراد کی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج

پیر 10 نومبر 2014 17:50

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) ہاؤسنگ کالونی پیرمحل میں دن دیہاڑے پانچ کس مسلح افراد کی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ہاؤسنگ کالونی پیرمحل کے رہائشی اختر علی فقیر ولد چوہدری علی محمد کے گھر نامعلوم مسلح چار کس کارسوار ڈاکوؤں گھر میں داخل ہوئے گھر میں موجود خواتین اہل خانہ بچوں کو یرغمال بناکر طلائی زیورات وزنی 6تولے مالیتی3لاکھ معہ نقدی 14000روپے و موبائل( کل مالیتی314500/-روپے )چھین کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف زیر دفعہ395ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔