وفاقی حکومت نے پاکستان مدرسہ بورڈ دوبارہ تشکیل کردیا

پیر 10 نومبر 2014 18:59

وفاقی حکومت نے پاکستان مدرسہ بورڈ دوبارہ تشکیل کردیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) وفاقی حکومت نے پاکستان مدرسہ بورڈ کو تین سال بعد دوبارہ تشکیل کردیاہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے محمد عامر کو چیئر مین جبکہ ممبر رویت ہلال کمیٹی اور سابق صوبائی وزیر قاری روح اللہ مدنی کو اس کاممبر تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبائی سیکرٹری محکمہ تعلیم کے علاوہ چاروں صوبوں کے سیکرٹری تعلیم ، چیئر مین انٹر بورڈ کمیٹی ، سیکرٹری مدرسہ ایجو کیشن بورڈ اور وزارت آئی ٹی کے دو نمائندے بھی شامل کردیئے ہیں۔

وفاق تنظیم یا رابطے کے صدر یا ناظم کو وائس چیئر مین مقرر کیاجائے گا پاکستان مدرسہ بورڈ کی تشکیل صدار رتی آرڈیننس 2001کے تحت تشکیل دیا گیاہے تاہم ذرائع نے بتایاہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پاکستان مدرسہ بورڈ کی تشکیل اور اس کا کام کرنا غیر آئینی ہے ۔

متعلقہ عنوان :