دوسرے ٹیسٹ کادوسرا دن، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم

پیر 10 نومبر 2014 19:00

دوسرے ٹیسٹ کادوسرا دن، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2014ء) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا اس وقت اس کا اسکور 3وکٹ کے نقصان پر 566رنز تھا۔کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 15رنز بنائے تھے۔آج کے کھیل کی خصوصیت 3انفرادی سنچریاں تھیں جو احمد شہزاد، یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے بنائیں۔

(جاری ہے)

یونس خان نے ٹیسٹ کیریئرکی28ویں سنچری مکمل کی جو ان کی آخری تین میچز میں چوتھی سنچری تھی اس طرح یونس خان سب سےزیادہ سنچریاں بنانےوالوں میں13ویں نمبرپرآگئےجبکہ مصباح الحق کی یہ مسلسل تیسری ٹیسٹ سنچری تھی۔کپتان مصباح الحق نے102اوریونس خان نے100رنزبنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل احمد شہزاد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا سب سے بڑا اسکور 176رنز کیا اور وہ اپنی ڈبل سنچری کی جانب گامزن تھے کہ اینڈرسن کی ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں وہ زخمی ہوکر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ان کے علاوہ اظہر علی نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور 87رنز بنائےجبکہ محمد حفیظ گزشتہ روز 96رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :