لندن پلان کا مقصد عوام کی بہتری تھا : چوہدری پرویز الٰہی

پیر 10 نومبر 2014 19:44

لندن پلان کا مقصد عوام کی بہتری تھا : چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءاور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پریز الٰہی نے کہا ہے کہ لندن پلان کا مقصد عوام کی بہتری تھا جبکہ ہم نے انقلاب کی بات آئین کے اندر رہتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری پریز الٰہی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انقلاب آئین اور قانون کے دائرے میں تھا اور لندن پلان بنانے کا مقصد بھی عوام کی بہتری ہی تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولپور کو الگ صوبہ بنانا چاہیئے ۔اس سے وہاں کے انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔مسلم لیگ ق اسی ضمن میں 22 نومبر کو بہاولپور میں جلسہ کر رہی ہے۔اپنے دور اقتدار کی بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ہر سال ایک لاکھ بچے کو سکول بھجوایا اور تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو پورا کیا جبکہ موجودہ حکومت اس میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :