احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 150سے زائد رنزاسکورکرنے والے سب سے کم عمراوپننگ بیٹسمین بن گئے

پیر 10 نومبر 2014 20:05

احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 150سے زائد رنزاسکورکرنے والے سب سے کم عمراوپننگ ..

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 150سے زائد رنزاسکورکرنے والے سب سے کم عمراوپننگ بیٹسمین بن گئے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے محمد حفیظ کے ساتھ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ بنایا،نوجوان بیٹسمین نے آج ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا، احمد شہزاد نے ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روزایک سوپچاس رنزمکمل کئے تووہ پاکستان کی جانب سے ایک سوپچاس رنزاسکورکرنے والے سب سے کم عمربیٹسمین بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ بائیس سال کی عمرمیں انجام دیا،ان سے قبل یہ ریکارڈ لٹل ماسٹرحنیف محمد کے پاس تھا جنہوں نے انیس سواٹھاون میں تئیس سال کی عمرمیں ویسٹ انڈیزکیخلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں ایک سوپچاس سے زائد رنزاسکورکئے تھے۔

متعلقہ عنوان :