جسٹس(ر) تصدق جیلانی نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی

پیر 10 نومبر 2014 21:07

جسٹس(ر) تصدق جیلانی نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2014ء) جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے بعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کے اعلان کے بعد کیا ہے، انہوں نے اپنے اس فیصلے سے حکومت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :