لاہور ہائیکورٹ میں چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب داخل کرادیا گیا

پیر 10 نومبر 2014 21:33

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب داخل کرادیا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اعزازی عہدہ دیا۔اعزازی عہدے کیلئے کسی قواعد کی ضرورت نہیں ہوتی،،،عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کو میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا۔ انہوں نے عدالت کو ا?گاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مریم نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو کہ غیر قانونی تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرایا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے صوابدیدی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اعزازی عہدہ دیا۔اعزازی عہدے کے لئے کسی قواعد کی ضرورت نہیں ہوتی۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے گیارہ نومبر کو طلب کر لیا۔