وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات
پیر 10 نومبر 2014 22:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پیر کی شب کراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورت حال، کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورت حال، کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھا جائے گا۔ آپریشن اہداف کے حصول اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
کراچی کی ترقی اور امن کی بحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
حکومت سندھ کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت کراچی میں امن کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر کسی دباؤ اور بلا کسی امتیاز کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کریں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں امن کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کراچی کے امن سے پورے ملک کا امن وابستہ ہے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لئے قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ہر ممکن اقدامات کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.