Live Updates

عمران خان نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا، وہ نہیں سمجھتیں کہ عمران خان کے آنے سے کچھ بدلے گا، فاطمہ بھٹو

پیر 10 نومبر 2014 22:42

عمران خان نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا، وہ نہیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) شہید مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا۔ وہ نہیں سمجھتیں کہ عمران خان کے آنے سے کچھ بدلے گا۔ایک تقریب میں عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فاطمہ بھٹو نے خوب کھل کراظہارخیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ عمران خان نہ صرف فوج بلکہ آمریت کے بھی نزدیک رہے ہیں اور آمروں کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں۔

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ضیاالحق کے بنائے گئے قوانین اور پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی بھی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان طالبان کے حمایتی بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے ایم ایم اے کے صدارتی امیدوار کو بھی سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل ہے کہ ان کے آنے سے کچھ بدلے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :