لاہورمیں داعش کے پوسٹر اور پمفلٹس کی تقسیم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپوٹ طلب

پیر 10 نومبر 2014 23:12

لاہورمیں داعش کے پوسٹر اور پمفلٹس کی تقسیم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء ) عراق اور شام کے بعد انتہا پسند تنظیم داعش کی مبینہ طور پر لاہور آمد پر شہریوں میں خو ف پھیل گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق عراق اور شام میں گوریلا جنگی کاروائیاں کرنے والی انتہا پسند تنظیم داعش کی جانب سے لاہو ر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگانے پمفلٹس اور سٹیکر زتقسیم کئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپوٹ طلب کرلی ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں جن میں ٹھوکر نیاز بیگ ،واہگہ ،ہنجر وال ،نواب ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں داعش نامی تنظیم کی جانب سے مبینہ طورپر پوسٹر لگائے گئے اور اس کے ساتھ پمفلٹ اور سٹیکر بھی تقسیم کئے گئے۔انتہا پسند تنظیم داعش کے اس اقدام پر شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہر میں پمفلٹ اور سٹیکر تقسیم کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

مختلف تجزیہ نگاروں نے جن میں ممتاز تجزیہ نگار حسن عسکری ، اوریامقبول جان اور سجا د میر نے کہا ہے کہ مسلمان داعش کے خلاف ہیں اور طالبا ن سمیت چند جہادی گروپس نے آپس میں اتحاد کرلیا ہے اور ایسے گروپ طالبان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش کا وجود سوشل میڈیا انٹر نیٹ اور فیس بک تک محدود ہے اوریہ سب کچھ خوف ہراس پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے اور ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ داعش پاکستان میں آچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیا ہماری ایجنسیاں اس حوالے سے لا علم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو بھی ان معاملات کے پیچھے ہے ان کو منظر عام پر لاناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :