کرینہ کپوراپنی لمبی زلفوں کی قربانی دینے کیلئے تیار

منگل 11 نومبر 2014 11:30

کرینہ کپوراپنی لمبی زلفوں کی قربانی دینے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء)کرینہ کپور کرداروں کے حوالے سے تجربات کرنے کی عادی ہیں اور لگتا یہی ہے کہ وہ ہر آزمائش پر پوری اترنے کی جستجو میں ہیں۔ خبر گرم ہے کہ وہ نئی فلم کے لیے اپنی لمبی گھنی زلفوں کی بھی قربانی دینے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور کی ان دنوں کوئی فلم زیادہ دنوں تک سنیما گھروں میں ٹک نہیں پاتی لیکن بالی وڈ کی ہیروئن گبھرائی نہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم کے لیے وہ اپنے لمبے بالوں کو بھی کٹوا کر چھوٹا کر رہی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان کا یہ کردار فلم بینوں کو کس حد تک متاثر کرے گا۔