ایم ٹی وی ایماز ایوارڈ کی تقریب میں فلمی ستاروں کی بھرپورشرکت

منگل 11 نومبر 2014 11:38

ایم ٹی وی ایماز ایوارڈ کی تقریب میں فلمی ستاروں کی بھرپورشرکت

گلاسکو(این ایان آئی) اسکاٹ لینڈ میں ایم ٹی وی ایماز ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، مشہور بینڈ ون ڈائریکشن اور گلوکارہ ارینہ نے بازی مارلی،اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بیسویں ایم ٹی وی ایماز ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں فلمی ستاروں اور گلوکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،فنکاروں نے ریڈکارپیٹ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی،مشہور بینڈ ون ڈائریکشن اور گلوکارہ ارینہ گرانڈے ایوارڈ حاصل کرکے تقریب میں نمایاں رہے،برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن نے تین ایوارڈز بہترین پاپ،بہترین لائیو پرفارمنس اور سب سے زیادہ فین کے ایوارڈز جیت کر تقریب اپنے نام کی،اکیس سالہ گلوکارہ ارینہ بھی سال کی بہترین فی میل وائس اور بہترین گانے کے ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔