کوئٹہ: اےٹی سی کےجج نذیر لانگو پر بم حملہ،ایک بچہ جاں بحق 30 افراد زخمی

منگل 11 نومبر 2014 11:46

کوئٹہ: اےٹی سی کےجج نذیر لانگو پر بم حملہ،ایک بچہ جاں بحق 30 افراد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے قریب ڈبل روڈ پر زرودار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون اور سریاب روڈ کے قریب ڈبل روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی وجہ سے چھ سے آٹھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جن میں ایک پولیس وین بھی شامل ہے۔ دھماکے سے تین دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں ہے جبکہ درجن بھر سے زائد دکانوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈبل روڈ پر ہو نے والا بم حملہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نزیر لانگو پر کیا گیا ہے جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈز زخمی ہو نے والوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بم حملے کے وقت اسی مقام سے کوئٹہ انڈسٹریل ایریا کے ڈی ایس پی شفقت محمود بھی گزر رہے تھے جو محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

وئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے قریب ڈبل روڈ پر زرودار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون اور سریاب روڈ کے قریب ڈبل روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ سے چھ سے آٹھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جن میں ایک پولیس وین بھی شامل ہے۔ دھماکے سے تین دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں ہے جبکہ درجن بھر سے زائد دکانوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈبل روڈ پر ہو نے والا بم حملہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نزیر لانگو پر کیا گیا ہے جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈز زخمی ہو نے والوں میں شامل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بم حملے کے وقت اسی مقام سے کوئٹہ انڈسٹریل ایریا کے ڈی ایس پی شفقت محمود بھی گزر رہے تھے جو محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

- See more at: http://www.arynews.tv/ud/archives/72642#sthash.EMmmBs4n.dpuf