صبرو تحمل کامیابی کی کنجی ہے‘ دیپیکا پڈکون

منگل 11 نومبر 2014 12:01

صبرو تحمل کامیابی کی کنجی ہے‘ دیپیکا پڈکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ نشیب و فراز ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہیں تاہم صبرو تحمل سے کام لیا جائے تو یہ کامیابی کی کنجی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انسانوں کی طرح اداکاروں کو زندگی میں نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

آج اگر میں عروج پر ہوں تو ایک وقت تھا کہ میں زوال کا بھی شکار تھی۔ جب میری فلمیں اچھا بزنس بھی نہیں کر رہی تھیں تاہم میں نے اس وقت سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سیکھا کہ خواہ حالات کیسے بھی ہوں آپ کو ہمیشہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔