ہیرو نمبر ون گووندا اب ولن نمبر ون، فلم ”کل دل“3 دن بعد

منگل 11 نومبر 2014 12:07

ہیرو نمبر ون گووندا اب ولن نمبر ون، فلم ”کل دل“3 دن بعد

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) علی ظفر اور گوندا کی فلم کِل دل کی ریلیز میں صرف3 دن باقی رہ گئے ہیں۔اپنے ڈانس اور کامیڈی کیلئے مشہورگوندا یعنی ہیرو نمبر ون اب ولن نمبر ون بن گیا ہے۔فلم کل دل کا بے رحم خطرناک ڈان”بھیاجی“جو مارتا پہلے ہے اور سوچتا بعد میں ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن سے بھرپور فلم میں علی ظفر اور رنویر بھیا جی کے ہی چیلے بنے ہیں لیکن فلم میں کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ یہی بھیا جی ان دونوں کا دشمن بن جاتا ہے ۔فلم کی ریلیز میں صرف 3دن باقی ہیں اور سب کو علی ظفر ، پری نیتی ، رنویر اور گوندا کی کل دل کا بے چینی سے انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :