200 سال بعد پورا یورپ اسلام کے زیر نگیں ہوگا ،اطالوی میگزین

منگل 11 نومبر 2014 12:14

200 سال بعد پورا یورپ اسلام کے زیر نگیں ہوگا ،اطالوی میگزین

روم (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) امریکہ اور یورپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے، امریکہ میں اب ہر 50 واں شخص مسلمان ہورہا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکیوں اور یورپین کیلئے شدید پریشانی کا سبب ہوگی۔ اٹلی کے معروف میگزین دی جرنل نے انکشاف کیا کہ 200 سال بعد تمام یورپ اسلام کے زیر نگیں ہوگا۔ امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی 29 فیصد تعداد سکون کیلئے اسلام کی جانب آرہے ہیں۔ یورپ میں اسلام فوبیا بڑھ رہا ہے۔ حکومتی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف منی پروپیگنڈے نے نوجوانوں کو اسلام کی جانب مائل کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً پچاس ہزاربرطانوی 2001ء سے ہر سال دین اسلام قبول کررہے ہیں مسلمانوں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :