اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،الیانا ڈی کروز

منگل 11 نومبر 2014 12:20

اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،الیانا ڈی کروز

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ وہ فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط رویہ رکھتی ہیں اور اپنے آپ کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں ۔الیانا نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے 16 بھارتی ساوٴتھ فلموں میں میں کام کیا جس کے بعد وہ سمجھتی ہیں کہ انھیں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اس لیے وہ اس معاملے میں بہت محتاط ہوگئی ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ اب وہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل ایک قدم پیچھے ہٹ کر سکون سے سوچتی ہیں ۔ الیانا نے بتایا کہ جب اس نے کام شروع کیا تھا تو اس کی عمر 18برس تھی اور اب وہ 28 برس کی ہوگئی ہے۔الیانا کی نئی فلم ”ہیپی اینڈنگ “ 21 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں ان کے مقابل سیف علی خان ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اداکار گووندا نے الیانا ڈی کروز کو صحت سے متعلق مفید مشورے دے دیے۔

گووندا نے فلم ” ہیپی اینڈنگ “ میں نہ صرف الیانا ڈی کروز اور پری نیتی چوپڑا جیسی خوبرو ہیروئنوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر رقص کیا اور انجوائے کیا بلکہ انھوں نے اداکارہ الیانا ڈی کروز کو صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیے۔ انھوں نے اداکارہ کو سرخ گوشت کھانے سے منع کر دیا کیونکہ ان کے خیال میں یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔