ابوظہبی ٹٰسٹ کا تیسرا روز، نیوزی لینڈ مشکلات سے دوچار، 47 پر 3 آئوٹ

منگل 11 نومبر 2014 12:33

ابوظہبی ٹٰسٹ کا تیسرا روز، نیوزی لینڈ مشکلات سے دوچار، 47 پر 3 آئوٹ

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء)ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے 566 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے 47 رنز پر 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر سینتالیس رنز بنا لیے۔

(جاری ہے)

اوپننگ بلے باز میکولم 45 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

ولیم سن 3 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے ذوالفقار بابر کا شکار بنے۔ اوپننگ بلے باز لیتھم 25 اور مڈل آرڈر بلے باز اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 566 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی جس میں مصباح الحق اور یونس خان نے بھی اپنی سنچریاں مکمل کی