ملتان میں داعش سے تعلق رکھنے والے 8 افراد گرفتار‘ تحقیقات شروع

منگل 11 نومبر 2014 12:49

ملتان میں داعش سے تعلق رکھنے والے 8 افراد گرفتار‘ تحقیقات شروع

ملتان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) ملتان میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی پی او ملتان نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات حساس اداروں نے کارروائی کی اور ملتان میں فلائی اوور‘ ملتان چونگی سمیت دیگر علاقوں میں داعش کے پوسٹر آویزاں اور انہیں خوش آمدید کہنے والے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا اور حراست میں لینے والے آٹھ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تاکہ پتہ چل سکے کہ اس کے پیچھے کونسے ہاتھ ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :