سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقرر

منگل 11 نومبر 2014 13:37

سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا سیکرٹری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ میاں عمران مسعود نے صوبائی صدر و سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے اپنی نئی ذمہ داریوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :