اداکار عمر شریف کی دبئی میں مقیم معروف آرگنائزر و پرموٹر نعیم طاہر سے ملاقات

منگل 11 نومبر 2014 13:47

اداکار عمر شریف کی دبئی میں مقیم معروف آرگنائزر و پرموٹر نعیم طاہر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف نے دبئی میں مقیم معروف آرگنائزر و پرموٹر نعیم طاہر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دبئی میں پاکستانی تہذیب و ثقافت کو متعارف کروانے پران کی شاندار خدمات کو سراہا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی کلچر کی پروموشن کیلئے حکومت سمیت سب سینئرز حضرات کو آگے آنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

یادر ہے کہ عمر شریف ان دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں۔