بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے نئے نوجوان ہدایتکار مزید اچھی فلمیں بنائیں ‘ریشم

منگل 11 نومبر 2014 13:47

بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے نئے نوجوان ہدایتکار مزید اچھی فلمیں بنائیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء ) پاکستان فلم انڈ سٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک ہم اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی نہیں لائیں گے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی خواہشات کااحترام کرنا ہوگا ۔رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے میں ہی ہے ۔

(جاری ہے)

عدم برداشت کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ بگاڑ کا شکار ہے ،وطن عزیز میں محبت امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلم انڈ سٹری کی بہتری کیلئے نئے موضوعات پر اصلاحی فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔نئے نوجوان ہدایتکار فلم انڈ سٹری کی بہتری کیلئے مزید اچھی فلمیں بنائیں تاکہ ہم بھارت کا مقابلہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :