فریحہ پرویز اوراسرار کی نجی ٹی وی کی تعارفی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی تقریب میں شرکت

منگل 11 نومبر 2014 13:51

فریحہ پرویز اوراسرار کی نجی ٹی وی کی تعارفی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی تقریب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء ) پاکستان کے مقبول گلوکاروں فریحہ پرویز اوراسرار کی نجی ٹی وی کی تعارفی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی تقریب میں شرکت کی جس میں گلوکاروں نے اپنے نغمات حاضرین کے سامنے پرفارم کیے جس پر حاضرین نے ان کو زبردست تالیاں بجا کر داددی ۔

(جاری ہے)

3گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والی اس شاندار تقریب میں پاکستان کی ممتاز سماجی ،سیاسی و شوبز سے وآبستہ افراد نے شرکت کی جن میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئرمین شاہ محمود قریشی ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، یوسف رضا گیلانی ،عاصمہ چوہدری ،میاں عامر محمود ،اوریا مقبول جان آپٹما کے صدر گوہر اعجاز ،اداکار شیبا حسن و حامد رانا شامل تھے ۔