سچا اور خالص میوزک اب آہستہ آہستہ دم توڑتا جارہا ہے ،کلاسیکی موسیقی کی جگہ پاپ میوزک نے لے لی ہے‘ ساجد علی ملتانی

منگل 11 نومبر 2014 13:56

سچا اور خالص میوزک اب آہستہ آہستہ دم توڑتا جارہا ہے ،کلاسیکی موسیقی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء ) سرائیکی زبان کے معروف فوک گلوکار ساجد علی ملتانی نے کہا ہے کہ سچا اور خالص میوزک اب آہستہ آہستہ دم توڑتا جارہا ہے اب کلاسیکی موسیقی کی جگہ پاپ میوزک نے لے لی ہے ،ضرورت اس با ت کی ہے کہ اس عظیم سرمایے کو زندہ رکھنے کیلئے سب سینئرز گلوکاروں کو نیک نیتی سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گلوکار غلام عباس نے کہاکہ ان جیسے بڑے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں کلاسیکی موسیقی اور فوک گلوکاری کو زندہ رکھنے میں ان جیسے گلوکاروں نے بڑا اہم کردار اداکیا ہے جو نےئر گلوکاروں کو چاہیے کہ بڑا فنکار بننے کیلئے سینئر گلوکاروں کی شاگردی اختیار کریں اور ان سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ عنوان :