امریکہ ،بستر پر لیٹے رہنے کے18ہزارڈالر!!

منگل 11 نومبر 2014 15:54

امریکہ ،بستر پر لیٹے رہنے کے18ہزارڈالر!!

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) .ویسے تو آرام پسند اور کام سے جی چرانے والے افراد کو ملازمت کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک امریکی شخص کی تو قسمت ہی نرالی ہے۔جی ہاں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اینڈریو نامی ان صاحب کو 70دن کے لئے صرف بستر پر لیٹے رہنے کے لئے 18 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پیسہ تجربات کے سلسلے میں لٹایا جا رہا ہے جس میں انسانی جسم پر کشش ثقل کے اثرات جاننے کے لئے تحقیق کی جارہی ہے۔واضح رہے ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر اس جاب کے لئے آن لائن فارم جاری کیا تھا جس کے بعد25 ہزار لوگوں نے اپلائی کیا اور قرعہ اینڈریو سمیت 54 لوگوں کے نام نکلا۔

متعلقہ عنوان :