ابوظہبی ٹیسٹ: شاہینوں نے کیویز کو262 رنز پر دبوچ کر فالو آن کر دیا، 304 رنز کی برتری حاصل

منگل 11 نومبر 2014 18:27

ابوظہبی ٹیسٹ: شاہینوں نے کیویز کو262 رنز پر دبوچ کر فالو آن کر دیا، 304 ..

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2014ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز ٹیم پہلی اننگز میں محض 262 رنز بنا کر فالوآن کا شکار ہو گئی ہے اور پاکستان کو 304 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز 556 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے کیرئیر بیسٹ 176 رنز، کپتان مصباح الحق نے مسلسل تیسری اور یونس خان نے مسلسل چوتھی سنچری سکور کی جبکہ محمد حفیظ نے 96 جبکہ اظہر علی نے 87 رنز بنائے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں کیویز بیٹنگ لائن ڈھیر ہو گئی اور اوپنر لیتھم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز شاہینوں کا مقابلہ نہ کر سکا، انہوں نے 103 رنز بنائے۔ پاکستانی باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 262 رنز پر آﺅٹ کر دیا۔ راحت علی نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ذوالفقار بابر نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔