وزیراعظم نوازشریف کی جرمن چانسلر انجلا مرکل سے ملاقات

منگل 11 نومبر 2014 18:27

وزیراعظم نوازشریف کی جرمن چانسلر انجلا مرکل سے ملاقات

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کی جرمن چانسلرانجلاامرکل سےبرلن میں ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کوجرمن فوج نے گارڈ آف آنر دیا۔ چانسلر ہاؤس پہنچنے پر جرمن چانسلرانجلامرکل نےوزیراعظم نوازشریف کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کےاعزازمیں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کو جرمن فوج کے دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے جرمن چانسلرسے پاکستانی وفد کا تعارف کروایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔