منڈی بہاؤالدین،ندیم افضل چن اور ان کے بھائی کو داعش اور کالعدم تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز فون

منگل 11 نومبر 2014 18:33

منڈی بہاؤالدین،ندیم افضل چن اور ان کے بھائی کو داعش اور کالعدم تنظیم ..

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن ان کے بھائی سابق ایم پی اے وسیم افضل چن کو داعش اور کالعدم تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز فون ، ان کے سیاسی ڈیرے پر داعش کی طرف سے دھمکی آمیز پوسٹر آویزاں کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پی پی پی کے رہنما و سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے انہیں ، ان کے بھائیوں گلریز افضل چن اور وسیم افضل چن سابق ایم پی اے کو داعش اور کالعدم مذہبی تنظیم کی طرف سے فون کے ذریعے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ فون کسی غیر قانونی نمبرز سے کئے جاتے ہیں ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے آبائی گاؤں پنڈ مکو میں ان کے سیاسی ڈیرہ پر کالعدم تنظیموں کی طرف سے دھمکی آمیز پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی جبر کے ذریعے مذہبی نظریات بدلنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کی ہر فورم پر مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :