بنوں،سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نصب بارودی مواد سے حملہ ، 2اہلکار شہید، 3زخمی ہو گئے، دھماکے میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

منگل 11 نومبر 2014 18:46

بنوں،سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نصب بارودی مواد سے حملہ ، 2اہلکار شہید، ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) دریائے ٹوچی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نصب بارودی مواد سے حملہ ، 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے دھماکے میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں بنوں سے جانی خیل جارہی تھی جب گاڑیوں کا قافلہ تھانہ میریان کی حدود میں واقع دریائے ٹوچی کے قریب پہنچا تو اس دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 2اہلکارسپاہی افتخار شہید ہو گئے جبکہ دوسرے شہید ہونے والے اہلکار کا نام معلوم نہ ہو سکااور 3اہلکارسپاہی یاسر ،سپاہی قیصر اور نائب صوبیدار زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیازخمی ہونے والوں میں سپاہی یاسر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دھماکے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سر چ آپریشن شروع کی سرچ آپریشن کے دوران 6مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا بعدازاں دھماکے میں ملوث مبینہ ملزم جمشید ولد تلاوت خان سکنہ جانی خیل کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر افراد کو کلیئر کرکے رہا کردیا۔

(جاری ہے)

انصاالمجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے نامعلوم مقام سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :