سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سینماء کھلنے کا امکان

منگل 11 نومبر 2014 19:14

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سینماء کھلنے کا امکان

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) جدید سینما کی تاریخ سینکڑوں سال پرانی ہے لیکن سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں اب یہ امید پیدا ہو رہی ہے کہ لوگ سینما میں جا کر فلم دیکھ سکیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں سینما کھولنے کے لیے چار ادارے وزارت داخلہ ، کمیشن برائے سیاحت و نوادرات ، کمیشن برائے صوتی و بصری میڈیا اور کمیشن برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر اس وقت مختلف کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں 1930 کی دہائی میں ارامکو کمپنی (جو کہ اب سعودی ارامکو کہلاتی ہے) کے غیر ملکی ملازمین نے پہلی دفعہ سینما متعارف کروایا لیکن ان کے لیے مخصوص علاقوں تک ہی محدود رہا۔سعودی میڈیا میں شرعی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سینما کے قیام کے لیے آواز اٹھائی گئی جس کے بعد اس بات پر سنجیدہ غور و فکر شروع ہوا۔سعودی فلم سازوں کی بیرون ملک بننے اور دیکھی جانے والی فلموں کو خاصی مقبولیت حاصل رہی ہے اور بعض نے تو نمایاں عالمی اعزاز بھی حاصل کیے ہیں۔اپنے لیے سائیکل حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والی ننھی لڑکی واجدہ کی کہانی بیان کرنے والی سعودی فلم کو اٹلی کے فلم میلے میں تین اعزازات سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :