شہباز شریف کا پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

منگل 11 نومبر 2014 20:37

شہباز شریف کا پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد نوٹیفکیشن آج یا کل جاری کئے جانے کا امکان ہے، میڈیا کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد کابینہ میں ممکنہ طور پر زعیم قادری، سلمان رفیق، جمال لغاری، امانت اللہ شادی خیل اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو شامل کیا جائے گا جب کہ محمد نواز، رانا ارشد اور رضا علی گیلانی کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری 3 میں سے 2 افراد کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو کرپشن سکینڈل کے باعث سبکدوش کئے جانے کے امکان بعد وزارت تعلیم کا قلمدان زعیم قادری کو دئیے جانے کا امکان روشن ہے۔

متعلقہ عنوان :