نوشہرہ کینٹ ،واپڈا کا کمال،بیوہ خاتون کو 9000یونٹ کا اضافی بل تھما دیا

منگل 11 نومبر 2014 20:47

نوشہرہ کینٹ ،واپڈا کا کمال،بیوہ خاتون کو 9000یونٹ کا اضافی بل تھما دیا

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) نوشہرہ واپڈا پیسکو جہانگیرہ کے عملے کا کمال ۔بیوہ خاتون کو 9000یونٹ کا اضافی بل تھما دیا ۔بل جمع نہ کرنے پر میٹر اُتار کر لے گئے ۔خاتون ِ خانہ کو میٹرکے صدمے سے غشی کے دورے پڑنے لگے۔رشتہ داروں نے قریبی ڈاکٹر کے پاس پہنچایا۔گھر پرزیر علاج۔تفصیلات کے مطابق نسو خیل انزری نظام پور کی مسماة رحمانہ بیوہ جمعہ دین واپڈا جہانگیرہ کے عملے کی سستی اور نااہلی کی زد میں آ گئیں ۔

میٹر میں ریڈنگ 11641 جبکہ بجھوائے گئے بل میں ریڈنگ 20574 یونٹ ہے ۔یعنی ابھی واپڈا والے مذکورہ بیوہ خاتون سے 8933یونٹس کا بھتہ وصول کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود اکتوبر کا بل 6000 ہزار کا بجھوا دیااور ستم بالائے ستم یہ کہ ایریا لائن مین کے ریمارکس کے باوجود بل میں درستگی نہیں کی گئی بلکہ بل جمع نہ کرنے پرمتعلقہ اہلکار میٹر اُتا ر کر لے گیا ۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے بیوہ خاتون کو غشی کے دورے پڑنے لگے جس کو رشتہ داروں نے ڈاکٹر کے پاس پہنچایا اور ابھی تک گھر میں زیر علاج ہیں ۔مذکورہ خاتون کا صرف ایک ہی بیٹا ہے جو کہ فاترالعقل ہے اور کوئی آسرا نہیں ہے مگر واپڈا کے عملے کی نااہلی کا سارا نزلہ بے چاری بیوہ پر ڈالا جا رہا ہے اور واپڈا جہانگیرہ کا عملہ اپنی غلطی تسلیم کرنے اور بل میں درستگی کرنے کے بجائے میٹر اُتار کر لے گیا ۔

اور میٹر اُتار کر لے جانے والا اہلکار میٹر اُتارنے کے بعد ڈائریکٹ کنڈے لگا کر دے گیا اور بیوہ خاتون کو ایک نئے امتحان ڈال گیا۔مسماة رحمانہ بیوہ جمعہ دین نے و زیر اعلیٰ پرویز خان خٹک، پیسکوچیف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی سے اصلاح ِ احوال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر داد رسی نہ کی گئی تو خود سوزی پر مجبور ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :