کراچی اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری تیزی کے ساتھ ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا

منگل 11 نومبر 2014 21:04

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری تیزی کے ساتھ ایک اور نیا ریکارڈ قائم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری تیزی کے ساتھ منگل کو ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا ۔منگل کومارکیٹ نے 31300پوائنٹ کا ایک اورتاریخی سنگ میل عبورکرلیا جبکہ 18ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 73کھرب کی بلندترین سطح کے قریب پہنچنے کو ہے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروبار کے آغاز پرملا جلارجحان دیکھا گیا،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بیرون ملک دورے کے مثبت نتائج آنے کی توقعات اور مختلف ممالک کے سفیروں اورفارن بینک کے سربراہ کادورہ اسٹاک مارکیٹ میں ایکویٹی مارکیٹ پراعتماد کے اظہارکے بعد غیرملکی اور مقامی سرمایہ کارانویسٹمنٹ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بننے کاسلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزسرمایہ کار بینکنگ،ٹیلی کام ،ایئرلائن ،پاور اورفرٹیلائزر سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیئے جسکی وجہ سے کے ایس ای 100انڈیکس 31300پوائنٹ کی ایک اوربالائی سطح کوعبورکرگیااورکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 21.80پوائنٹ کے اضافے سے 31281.83پوائنٹ سے بڑھ کر31303.63پوائنٹ کی بلند سطح پر ہوااسی طرح 12.20پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20567.60پوائنٹ اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 23037.70پوائنٹ سے بڑھ کر23099.48پوائنٹ پرجاپہنچا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب 67کروڑ76لاکھ 44ہزار407روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 72کھرب65ارب 73کروڑ11لاکھ 35ہزار795روپے سے بڑھ کر72کھرب 84ارب 40کروڑ87لاکھ 80ہزار202روپے ہوگیا۔منگل کومارکیٹ میں22کروڑ 27لاکھ 35ہزارحصص کاکاروبار ہوااورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے رہا جبکہ پیرکو33کروڑ1لاکھ 64ہزارحصص کاکاروبارہواتھا اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 419 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 212 میں کمی اور 21 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا، کاروبار کے لحاظ سے بینک الحبیب 1 کروڑ 5 لاکھ ، پی ٹی سی ایل 87 لاکھ 90 ہزار ،جہانگیر صدیق کمپنی 87 ، پی آئی اے 85 لاکھ اور جہانگیر صدیق بینک لمیٹڈ 80لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھاوٴ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈ اسپاٹ کے بھاوٴ میں 447 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاوٴ میں 84.21 روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاوٴ میں 375 روپے اور باٹا پاک کے بھاوٴ میں 112.44 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :