انٹربینک اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستان روپیہ ایک بارپھر دباؤکاشکار، ڈالر کی نسبت روپے کی قدرمیں کمی کارجحان

منگل 11 نومبر 2014 21:04

انٹربینک اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستان روپیہ ایک بارپھر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) انٹربینک اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستان روپیہ ایک بارپھر دباؤکاشکارہوگیا جسکی وجہ سے منگل کو ڈالر کی نسبت روپے کی قدرمیں کمی کارجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق تیزی سے اپنی قدرکوبڑھاتاہواروپیہ منگل کو ڈالر کے سامنے اپنی قدرگنوابیٹھا، انٹربینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید101.60روپے سے بڑھ کر101.70روپے اور قیمت فروخت101.70روپے سے بڑھ کر101.80روپے ہوگئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید101.20روپے سے بڑھ کر101.40روپے اورقیمت فروخت 101.40روپے سے بڑھ کر101.60روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز برطانوی پاؤنڈ کی قدر بھی25پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 160.50روپے سے بڑھ کر160.75روپے اورقیمت فروخت 160.75روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی جبکہ یوروکی قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے یوروکی قیمت خرید126روپے سے کم ہوکر125.75روپے اورقیمت فروخت 126.25روپے سے کم ہوکر126روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزروپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب5،10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت27.75روپے سے بڑھ کر27.80روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27روپے سے بڑھ کر27.10روپے پر جا پہنچی۔

متعلقہ عنوان :