پولیس کا کوٹ رادھا کشن واقعہ کے اصل ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 11 نومبر 2014 22:19

پولیس کا کوٹ رادھا کشن واقعہ کے اصل ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) لاہور پولیس نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو بھٹے کی دہکتی آگ میں پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ،کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 61 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزموں سے ان کے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری،جبکہ سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزموں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور کارروائی کے دوران مزید 7ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں جسکے بعد تعداد61ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :