کراچی آپریشن کے اچھے نتا ئج آئے ہیں،گرین لائن منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا، وزیراعظم نوازشریف

بدھ 12 نومبر 2014 12:43

کراچی آپریشن کے اچھے نتا ئج آئے ہیں،گرین لائن منصوبے پر جلد کام شروع ..

برلن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور جرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ چین سے ہونے والے معاہدوں کا بڑا حصہ کراچی میں لگے گا جبکہ گرین لائن منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایات دے دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برلن میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائجآئے ہیں اورجرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے تو سرمایہ کار ملک میں آنے کو تیار ہیں،نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کے شعبے میں اور سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔وزیرِ اعظم پاکستان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پہلی دفع پیٹرولیئم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر کمی کر دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں بروئے کار لانے کے لیے بے پناہ وسائل ہیں اور حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔