پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی

بدھ 12 نومبر 2014 17:17

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو پوری دنیا میں ’ونڈر ٹیم‘ کہا جاتا ہے اور ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم، کبھی بھی، کہیں بھی، کچھ بھی کر سکتی ہے اور مخالف ٹیم کو ایسا جھٹکا دے سکتی ہے جو اسے برسوں یاد رہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں یہ رائے ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی جب آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شرمناک اور ریکارڈ ساز شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

اس اننگز میں کئی ریکارڈ زٹوٹے، کئی نئے ریکارڈز بنے لیکن یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی نا صرف پاکستان کی شاندار کارکردگی برقرار ہے بلکہ ریکارڈز بننے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے پہلے 5 پلیئرز کے 80 سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا تو دوسری اننگز میں پاکستان نے ”مسلسل اننگز ڈکلیئر“ کرنے کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 2 میچوں کی 4 اننگز میں سے مسلسل 3 اننگز ڈکلیئر کیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز ہی ڈکلیئر کیں۔ یوں پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ٹیم نے پہلی بارمسلسل 5 اننگز ڈکلیئر کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے اور ورلڈ ریکارڈ برابر کرنے کیلئے اسے مزید ایک اور اننگز ڈکلیئر کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے زیادہ اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے جس نے 2009ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 6 اننگز ڈکلیئر کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :