متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت

بدھ 12 نومبر 2014 17:53

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 1-Cکے کارکن سید محمد اکرم شاہ اوررکن زونل کمیٹی عطاء اللہ قائم خانی کے بھائی محمد ایوب قائم خانیکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :