سعودی حکومت کا غیرملکی ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 2500ریال مقررکرنے کا فیصلہ

بدھ 12 نومبر 2014 21:59

سعودی حکومت کا غیرملکی ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 2500ریال مقررکرنے کا ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) سعودی وزارت محنت نے غیر ملکی ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 2500سعودی ریال مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کی کم از کم تنخواہ 5300 سعودی ریال ہوگی ،سعودی اخبار نے سعودی وزارت محنت کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ تنخواہوں میں اضافے کے اس فیصلے کا نفاذ 2015ء میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت اس فیصلے کے نفاذ کی الیکٹرانک نگرانی کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سعودی اور غیر ملکی ملازمین کو مقرر کردہ کم از کم تنخواہ ادا کی جارہی ہے۔وزارت لیبر کی طرف سے یہ اقدامات ملازمین کے مالی تحفظ کے پروگرام کے تحت کئے جارہے ہین جسے سعودی ملازمین اور سرکاری کمپنیوں سے بڑھا کر اب غیر ملکی ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر تک پھیلایا جارہا ہے۔