Live Updates

تحریک انصاف حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرت کے لیے تیار ہے ،شفقت محمود ،مسلم لیگ ن کے وزراء کے رویوں کی وجہ سے مشکلات پید ا ہورہی ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 12 نومبر 2014 22:10

تحریک انصاف حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرت کے لیے تیار ہے ،شفقت محمود ،مسلم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہاہے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرت کے لیے تیار ہے لیکن مسلم لیگ ن کے وزراء کے رویوں کی وجہ سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مشکلات پید ا ہورہی ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی جوڈیشل کو پی ٹی آئی تسلیم کرے گی ۔

سپریم کورٹ دھاندلی کی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں سے معاونت لے سکتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی کو معاملات حل کروانے کے لیے خود درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے پہلے بھی سنجیدگی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات شروع کیے اور اب بھی کرنا چاہتی ہے لیکن حکومتی رویوں کی وجہ بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے مطالبہ کیاتھالیکن ڈیڑھ سال کے گزرنے کے بعد بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی آذادی دھرنا ختم نہیں کرے گی ۔ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 30 نومبرکو کریں گے۔ سپریم کورٹ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے اور دھاندلی کو بے نقاب کرکے ذمہ داروں کا بھی تعین ہونا چاہیے ۔ دھاندلی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات