بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی گنوں کے منہ کھول دیئے

بدھ 12 نومبر 2014 22:14

بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی گنوں کے منہ کھول ..

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی گنوں کے منہ کھول دیئے بارہ سالہ وقفہ کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں ہونے والی گولہ باری کے باعث پاہل کے سرحدی علاقہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر کے سرحدی علاقے پاہل پر مارٹر گنوں سے گولہ باری کی بھارتی گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں البتہ پاہل کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی بھارتی فوج کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران مسلسل تیسری بار سیز فائیر کی خلاف ورزی کے باعث سرحدی علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے دریں اثناء بھارتی گولہ باری کے باوجودبدھ کے روز دوطرفہ تجارت کا سلسلہ جاری رہا لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی امن برج سے 29مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کو کراس کیا آزاد کشمیر سے 8مال بردار ٹرک مقبوضہ وادی گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 21مال بردار ٹرک آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوئے دوطرفہ تجارت آج جمعرات اور کل جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیرمین وزیر اعظم معائینہ و عملدرآمد کمیشن و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے بھارتی فوج کی جانب سے پانڈو اور چکوٹھی سیکٹر میں گولہ باری اور سیز فائیرکی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری فی الفور بھارتی گولہ باری رکوانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق ظفر نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارتی فوج نے گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مودی سرکار دہشت گردانہ سوچ رکھتی ہے اور نریندر مودی کی پالیسیوں سے جنوبی ایشیاء کا امن تباہ ہونے کا خطرہ ہے امریکہ،برطانیہ اور یورپی ممالک بالخصوص اقوام متحدہ بھارتی وزیر اعظم کی انسانیت دشمن پالیسیوں کا فوری نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :