تھرپارکر: مٹھی اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، تعداد 55 ہو گئی

جمعرات 13 نومبر 2014 10:52

تھرپارکر: مٹھی اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، تعداد 55 ہو گئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ آئے روز کسی نہ کسی ماں کی گود اجڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج غذائی قلت کا شکار ایک اور بچہ چل بسا جس کے بعد چوالیس روز میں ہلاکتوں کی تعداد پچپن ہو گئی۔ مٹھی اسپتال میں اس وقت بھی 56 بچے زیر علاج ہیں۔ چھاچھرو اور ڈاھلی سمیت تھرپاکر کے مختلف علاقوں سے بے بس مکینوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔