ارجن اور سوناکشی کے ”تیور“ کی دھوم مچ گئی

جمعرات 13 نومبر 2014 12:02

ارجن اور سوناکشی کے ”تیور“ کی دھوم مچ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) بالی وڈ فلم تیور کی لانچنگ تقریب کا اہتمام ہوا ،تقرب میں ارجن کپور او ر سوناکشی سنہا جلوہ گر ہوئیں۔اس موقعے پر سوناکشی نے مداحوں کو اپنا فلم میں کردار سے متعلق بھی بتایا۔بولی وڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ عشق لڑاتے نظر آئیں گے کیونکہ فلم ”تیور“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امیت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003 کی بلاک بسٹر تیلگو فلم 'اوکاڈو' کا ری میک ہے جس کی کہانی پنٹو نامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو رادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ارجن کپور کا کہنا ہے کہ یہ فلم حقیقی موضوع پر بنائی گئی ہے، جس میں سب ہی ستاروں نے بے حد محنت کی ہے کیونکہ یہ فلم مداحوں کیلئے بنائی گئی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور، سوناکشی سنہا، منوج باجپائی، قادر خان، شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔بونی اور سنجے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال 9 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔