مادھوری کی طرح رقص کرنا چاہتی ہوں‘ سوناکشی سنہا

جمعرات 13 نومبر 2014 12:14

مادھوری کی طرح رقص کرنا چاہتی ہوں‘ سوناکشی سنہا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا جنہوں نے فلم ”تیور“ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے نے کہا ہے کہ وہ ایک اچھی باتھ روم سنگر ہیں اور مادھوری کی طرح رقص کرنا چاہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار 27 سالہ اداکارہ نے اپنی آنیوالی فلم ”تیور“ کے ٹریلر کے لانچ کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سوناکشی کا کہنا تھا کہ ہم فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ عمران خان نے مجھے فلم کے لیے گانا گانے پر اصرار کیا ان کے کہنے پر ہدایتکار امیت نے بھی میرا حوصلہ بڑھایا اور میں نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا سوچ لیا اور لیٹس سیلیبریٹ گانے کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروادیا۔ گانا ریکارڈ ہونے کے بعد سب نے میری تعریف کی اور پسند کیا اس کے باوجود میں خود کو ایک گلوکارہ نہیں سمجھتی میرے مطابق میں ایک اچھی باتھ روم سنگر ہوں اور مستقبل میں گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تربیت ضرور لوں گی۔