فیصل آباد ‘حساس ادارے کی ایک ٹیم نے کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 13 نومبر 2014 12:59

فیصل آباد ‘حساس ادارے کی ایک ٹیم نے کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشت ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) حساس ادارے کی ایک ٹیم نے فیصل آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو کم عمر خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ، لاہور اور راولپنڈی کے اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے دو روز قبل آپریشن کیا اور ستیانہ روڈ سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر جھنگ روڈ پر ایک مسافر گاڑی کے ذریعے پہنچنے والے تین دیگر دہشت گردوں کو پکڑا جن میں دو کم عمر خود کش حملہ آور بھی شامل تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد فیصل آباد میں بڑی تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے مگر ایک کال ٹریس ہونے پر منصوبہ ناکام ہوگیا ، چاروں دہشت گرد پکڑے گئے ۔ خود کش حملہ آوروں کا تعلق قبائلی علاقے سے بتایا گیا جبکہ گرفتار ایک دہشت گرد کا تعلق مبینہ طور پر فیصل آباد شہر سے ہے ، تمام کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :