انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر عدم اعتماد کا اظہار،اگلے اجلاس میں مشین لے کر آنے کی ہدایت

جمعرات 13 نومبر 2014 13:17

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں مشین اور الیکشن کمیشن سے بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ اگر الیکشن کمیشن بائیو میٹرک سسٹم کی گارنٹی دے تو پھرقانون سازی کی جا سکتی ہے ۔

جمعرا ت کے روز انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اراکین کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی ۔الیکشن کمیشن کے حکام نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس پر الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک سسٹم پر حتمی رپورٹ مانگ لی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹرانک مشین کا سو فیصد استعمال قابل اعتماد ہے تو اس پر قانون سازی کی جائے گی ۔

ذیلی کمیٹی نے الیکٹرانک اور بائیومیٹرک مشین کی خریداری پر لاگت کی تفصیل بھی طلب کر لی۔الیکشن کمیشن حکام نے بائیومیٹرک سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جس حلقہ میں جتنے امیدوار ہوں گے اتنی ہی الیکٹرانک مشین پر بٹن ہوں گے۔ووٹر نے جس امید وار کو ووٹ دینا ہوگا تو بٹن پریس کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک حلقے میں 65 بھی الیکشن میں حصہ لے ہوں گے تو مشین پر 65 بٹن ہوگا۔

ووٹر کو کیسے پتہ چلے گا کہ کون سے امید وار کا کونسا بٹن پریس کرنا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ کوئی بنا سکتا ہے۔ نادرا کاسسٹم اس کو نہیں روکتا ۔ووٹ کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے علاوہ اوریجنل شناختی کارڈ لاک نہیں ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ووٹر پر مشین پر گھنٹی بج جائے گی ۔پھر وہ ووٹ نہیں ڈال سکتا۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں بائیومیٹرک مشین لیکر آنے کا حکم دیا۔

رکن کمیٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ شناختی کی درستگی تک الیکشن میں سوفیصد رزلٹ اور ٹرن آؤٹ حاصل نہیں ہو سکتا ۔کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بھی غور کیا ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا کوئی قانون موجود نہیں۔کمیٹی چیئرمین زاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اندراج کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے ،قانون سازی ہونی چاہیے۔