ٹیسٹ کرکٹ میں3ٹیمیں6مرتبہ40سے کم سکورپرآوٴٹ ہوئیں ‘ رپورٹ

جمعرات 13 نومبر 2014 13:38

ٹیسٹ کرکٹ میں3ٹیمیں6مرتبہ40سے کم سکورپرآوٴٹ ہوئیں ‘ رپورٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) ٹیسٹ کرکٹ میں3ٹیمیں6مرتبہ40سے کم سکورپرآوٴٹ ہوئیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگزمیں کم سے کم سکورپرآوٴٹ ہونے کا ریکارڈ نیوزی لینڈکے پاس ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 25مارچ1955ء کوآکلینڈمیں انگلینڈکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈکی پوری ٹیم 27 اووروں میں 0.96 کی اوسط سے 26رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔دوسرے نمبرپر13فروری1896ء کوپورٹ ایلزبتھ میں انگلینڈکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم18.4اووروں میں1.91کی اوسط سے 30رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔

تیسرے نمبرپر14جون1924ء کوبرمنگھم میں انگلینڈکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم12.3اووروں میں2.40کی اوسط سے 30رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔چوتھے نمبرپریکم اپریل1899ء کوکیپ ٹاوٴن میں انگلینڈکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم22.4اووروں میں1.84کی اوسط سے 35رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پانچویں نمبرپر12فروری1932ء کومیلبورن میں آ سٹریلیاکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم23.2اووروں میں1.54کی اوسط سے 36رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔چھٹے نمبرپر29مئی1902ء کوبرمنگھم میں انگلینڈکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم23اووروں میں1.56کی اوسط سے 36رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :