امریکہ کی جا نب سے پاکستان کو ہوم لینڈ سکیورٹی اور دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 80 گاڑیاں فراہم

جمعرات 13 نومبر 2014 14:11

امریکہ کی جا نب سے پاکستان کو ہوم لینڈ سکیورٹی اور دھماکہ خیز مواد کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) امریکہ نے پاکستان کسٹم کو ہوم لینڈ سکیورٹی اور دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 80 گاڑیاں فراہم کردیں‘ گاڑیوں کی چابیاں امریکی سفیر نے ایف بی آر کے حوالے کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں تعینات تعیناتی امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ایف بی آر اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں پاکستان کی ہوم لینڈ سکیورٹی اور دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 80 گاڑیوں کی چابیاں چیئرمین ایف بی آر کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 160 بلٹ پروف جیکٹس‘ کیمیکل سکینر‘ نائٹ ویژن چشمے اور موبائل لیبارٹریز بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ بڑی جرات اور بہادری سے لڑ رہی ہے۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسٹم کو مستحکم کرنے اور دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان سے تعاون کرتے رہیں گے۔ دئیے جانے والے سامان سے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :