طاہر القادری کو ایک ماہ میں عدالت پیش ہونے کا حکم

جمعرات 13 نومبر 2014 14:24

طاہر القادری کو ایک ماہ میں عدالت پیش ہونے کا حکم

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طاہر القادری کا اشتہار جاری کر دیا ہے اور انہیں ایک ماہ میں عدالت پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار دیگر افراد کے خلاف سماعت 27 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے طاہر القادری کو ایک ماہ میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے تاہم عدم حاضری کی صورت میں طاہر القادری کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :