ٰبھارتی بیٹسمین روحت شرما نے دنیا کی تاریخ بدل ڈالی، کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا 264اسکور کر لیا

جمعرات 13 نومبر 2014 17:01

ٰبھارتی بیٹسمین روحت شرما نے دنیا کی تاریخ بدل ڈالی، کرکٹ کی تاریخ ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما نے ڈبل سنچری بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر 264 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف جاری چوتھے ون ڈے میچ کے دوران بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے ایک بار پھر ’ڈبل سنچری ‘ بنا ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ کارنامہ 33 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے سرانجام دیا اور اسی کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اسی میچ میں بھارت نے پانچویں مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زائد مجموعہ بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ روہت شرما نے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے آج تک ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری کا اعزاز حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہی ہے اور روہت شرما سے پہلے سب سے زیادہ 219رنز وریندر سہواگ کی طرف سے بنائے گئے تھے۔ دنیائے کرکٹ کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی ڈبل سنچری کلب میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :